لو ک سبھا انتخابات ۲۰۱۹سے قبل گجرات میں منعقد ہونے والی کانگریس کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرینکا گاندھی اپنے پہیلے انتخابی اجلا س میں کچھ جارحانہ آنداز میں دکھائی دی کہا کہ آج ملک میں جو بھی ہو رہا ہے وہ سب مایوس کن ہے ، آنے والے ائندہ لوک سبھا ایلکشن اس ملک کے لئے بہت ہی اہم ہیں ۔
پرینکا نے کہا کہ ہمارے ادارے برباد ہو رہے ہیں ، ہمیں اپنے مدعوں کو جاننا چاھیئے ، انہوں نے کہا کہ مدعے اٹھائیں ٹ،اپنے لیڈروں سے سوال پوچھیں ، جتنی جد و جہد ملک کی آزادی کے لیے کرنی پڑی تھی اب بھی اتنی کرنی پڑے گی ، دو کڑور نوکریاں کہاں ہیں،؟ووٹ ہر ایک شہری کا ہتھیار ہے اسلئے اصلی موضوعات پر ہمکو بات کرنی چاھیئے ، جو موضوع ہمارے کام کے ہوں اسی کو اٹھائیں ۔
اس سے قبل کانگریس صدرراہل گاندھی، یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پرسخت حملہ کیا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ فاشسٹ، نفرت، غصے اوربھید بھاو کی پالیسی والی بی جے پی – آرایس ایس کو شکست دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوگی۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی وزیراعظم نریندر مودی اوران کی حکومت کی پالیسیوں پرجم کرحملہ کیا۔
یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے کہا کہ قومی سلامتی سےسمجھوتہ کرکے سیاست ہورہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی متاثربننے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ اصلی متاثرعوام ہے۔ واضح رہےکہ کانگریس کمیٹی کی میٹنگ آج گجرات میں 58 سال بعد ہورہی ہے۔ واضح رہےکہ میٹنگ سے قبل سونیا گاندھی، راہل گاندھی، منموہن سنگھ اورکانگریس کے بڑے لیڈروں نےاحمد آباد میں سردار بلبھ بھائی پٹیل کے نیشنل میوزیم میں انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
وہیں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی وزیراعظم نریندرمودی کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پرحملہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بد سے بدترہوگئی ہے۔ ساتھ ہی منموہن سنگھ نےکہا کہ آج لوگوں کویوپی اے حکومت کی حصولیابیاں بتانےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مرکزی حکومت آج جھوٹی اور غلط تشہیرکررہی ہے۔ وہیں یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم مودی پرمظلوم بننے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Priyanka Gandhi Vadra, Congress in Gandhinagar, Gujarat: Issues which should be raised must comprise as to what is most important for you&how can you move forward. How will youth get jobs, how will women feel safe, what will be done for farmers. These are the issues for elections https://t.co/TqISDevDgg
— ANI (@ANI) March 12, 2019