شرکاء میں سے ایک کا دعوی ہے کہ مذکورہ اداکارہ”ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ“ کو لے کر”منافقانہ رویہ“ اپنائے ہوئے تھے
ممبئی۔ بیوٹی کان فیسٹول لا س اینجلس2019میں شرکت کے لئے سفید پینٹ سوٹ میں ائی پرینکا چوپڑا نہایت حسین لگ رہی تھی
۔تاہم ”سیسٹر ہڈ“ اور خود کو بااختیار بنانے کے مقصد سے منعقدہ اس پروگرام میں جب اداکارہ نے شرکت کی تو پاکستان کی ایک شرکاء نے انہیں مورد الزام ٹہرادیا۔
ایک عینی شاہد نے ای نیوز کو یہ بتایا کہ ایک پاکستانی خاتون نے اداکارہ سے ان کے اقوام متحدہ گڈ ویل سفیر کے طور پر ان کے رول اور ان کے مارچ میں کئے گئے متنازعہ ٹوئٹ جس میں انہوں نے لکھا کہ”جئے ہند اور ہندوستانی مصلح دستوں کا ہیش ٹیگ لگایا“تھا۔
Jai Hind #IndianArmedForces 🇮🇳 🙏🏽
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 26, 2019
وائیرل ہونے والے ایک ویڈیو میں عورت جو سامعین میں تھے نے ایک الجھن پید ا کرنے والا سوال کیا۔
اس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہیکہ”آپ اقوام متحدہ کی گڈ ویل سفیر برائے امن ہیں اور آپ پاکستان میں نیوکلیر جنگ کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔
آپ کا یہاں رہنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
ایک پاکستانی کے طور پر لاکھوں لوگ میرے مجھے آپ کے بزنس کی حمایت کرتے ہیں“
That Pakistani girl who jumped @priyankachopra was very disrespectful! #BeautyconLA smh i was supposed to be the next one to ask a question but she ruined it for all pic.twitter.com/KrLWsLEACa
— Kadi (خديجة) (@ItsnotKadi) August 10, 2019
تاہم چونکی ہوئی پرینکا نے نہایت پرسکون انداز میں جواب دیا۔پرینکا نے جواب دیا کہ”میرے پاکستان او ر ہندوستان سے بے شمار دوست ہیں۔جنگ ایسا کچھ نہیں تھی جس کا میں نے ذکر کیا مگر میں ایک محب وطن ہوں۔
لہذا میں معافی چاہتی ہوں اگر لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے‘ ان لوگوں سے جو مجھے سے محبت کرتے ہیں اور محبت کرنے والے ہیں“۔
درایں اثناء پرینکا بالی ووڈ میں شونالی بوس کی ’دی اسکائی از پینک‘ سے اپنی واپسی کررہی ہے اور اس کے علاوہ وہ امریکی اداکار منڈی کالنگ کے لئے ایک ویڈنگ کامیڈی میں بھی کام کررہی ہیں