پرینکا چوپڑا کی ’دی وائٹ ٹائیگر‘آسکر کیلئے نامزد

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی جوڑی والی فلم ’ دی وائٹ ٹائیگر‘ آسکر کیلئے نامزد ہوگئی ہے ۔پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ کی فلم ’دی وائٹ ٹائیگر‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی ۔ فلم میں پرینکا اور راج کمار کیساتھ گورو آدرش مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ پرینکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ آسکر 2021کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے اور اس فہرست میں ان کی فلم دی وائٹ ٹائیگر نے اپنی جگہ بنالی ہے ۔ وائٹ ٹائیگر کو ’اڈاپٹیڈ اسکرین پلے‘ کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے ۔آسکر میں نامزد ہونے کے بعد پرینکا چوپڑا اور راجکمار راؤ نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔