پرینکا کی فروخت شدہ پینٹنگ کے معاملہ کی تحقیقات

,

   

نئی دہلی ۔ 24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اور ایس بینک کے بانی رانا کپور کے درمیان ایم ایف حسین کی پینٹنگ کی فروخت کے معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ اس معاملت کو بینک فراڈ کیس میں ’’جرم سے حاصل رقم ‘‘ کا حصہ سمجھا جارہا ہے۔ پرینکا سے امکان ہے ای ڈی بڑے قرض داروں اور صنعت کاروں کو طلب کرنے کے مرحلہ کے بعد پوچھ تاچھ کرے گا۔