پرینکا گاندھی کا سیلف آئیسولیشن

   

نئی دہلی ۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج خود کو سیلف آئیسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ ان کے شوہر رابرٹ واڈرا کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ وہ کورونا وائرس کی زد میں آئی ہیں اس لئے خود کو قرنطینہ میں کرلیا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آسام میں جمعہ کو ہفتے کو ٹاملناڈو میں اور کیرالا میں اتوار کو انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے پائیں گی ۔ پرینکا گاندھی آسام ‘ ٹاملناڈو اور کیرالا میں کانگریس امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔ انہوں نے مغربی بنگال میں تاہم کوئی انتخابی دورہ نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کا معائنہ کیا گیا اور رپورٹ منفی آئی ہے لیکن انہوں نے ڈاکٹرس کے مشورہ پر خود کو چند دن کیلئے قرنطینہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ انہیں آج آسام میں اپنا انتخابی شیڈول منسوخ کرنا پڑ رہا ہے ۔