پرینکا گاندھی کی مدد کے لئے چار مشیر مقرر

   

نئی دہلی: کانگریس نے اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مدد کے لئے بنائی گئی مشاورتی کونسل میں چار ممبران مقرر کیے ہیں۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کے روز کہا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے محترمہ پرینکا گاندی کی مشاورتی کونسل کے لئے چار ممبروں کی تقرری کو منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن چار ممبروں کو مشاورتی کونسل کا ممبر مقرر گیا ہے ان میں کانگریس کے لیڈر راکیش سچان، آچاریہ پرمود کرشنم، ہریندر ملک اور بیگم نور بانو شامل ہیں۔