راتوں رات مشہور ہوئیں ایکٹریس پریہ پرکاش واریر کی نئی فلم ’’سری دیوی بنگلو‘‘ ہر روز نئی سرخیاں بٹور رہی ہے۔ فی الحال اس فلم سے متعلق نئی خبر یہ ہے کہ اس میں مختلف زبانوں تمل تلگو، ملیالم، کنڑ فلموں کے مختلف ادکاروں کو سوپر اسٹار کے طور پر پیش کیا جانے والا ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ سے ارباز خان ہندی فلموں کے سوپر اسٹار کے طور پر کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کو چندر شیکھر سدھیر کمار پروڈیوس کررہے ہیں۔ سری دیوی بنگلو پانچ الگ الگ زبانوں ہندی، ملیالم، تمل، تلگو اور کنڑ میں بنائی جائے گی۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لندن کی حسین وادیوں میں کی جاچکی ہے۔ فلم 80 فیصد سے زیادہ مکمل کی جاچکی ہے۔ باقی شوٹنگ جولائی کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوگی جو ممبئی کے مختلف مقامات پر ہوگی۔