اٹاوہ : پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا(پی ایس پی ایل) کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ یوپی اسمبلی 2022 کے انتخابات کے سلسلے میں آئے پری۔ پول سروے عوام کو گمراہ کرنے والے ہیں۔
مسٹر یادو نے ہفتہ کی رات یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ابھی انتخابات تک بہت سارے سروے ہونگے ۔ عوام سے یہی اپیل ہے کہ وہ ان سروے سے گمراہ نہ ہوں۔ انتخابا میں فیصلہ عوام کو کرنا ہے اور اس بار اس نیک کاج کو عوام کرلیں گے ۔