نئی دہلی : ایئر لائین کمپنی اسپائس جٹ نے آج ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے صارفین کو نئی سہولت مہیا کرائی ہے ۔ اب اسپائس جٹ سے سفر کرنے والے مسافر سفری ٹکٹ کی قیمت قسطوں میں ادا کرسکیں گے ۔ صارفین کے پاس تین ، چھ اور بارہ قسطوں کا اختیار ہوگا ۔ ایئرلائین کے بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر صارفین کسی اضافی قیمت (سود) کے بغیر تین ماہ کا EMI آپشن اختیا کرسکیں گے ۔ مسافرین سے کوپن نمبر ، آدھار نمبر اور دیگر معلومات حاصل کئے جائیں گے ۔