پر دھوکہ دہی میں خطرناک حد تک اضافہOLX

   

دھوکہ دہی روکنے ، DOT کے اصولوں پر عمل کرنے OLX حکام کو مہلت
رنگاریڈی :۔ تین کمشنریٹس کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشنوں میں OLX پر دھوکہ دہی کی کئی شکایات ہر دن وصول ہورہی ہیں ۔ سائبر کرائم پولیس نے OLX ویب سائٹ پر کسٹمرس کو دھوکہ دینے والوں کے خلاف عوام کو انتباہ دیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ سائبر دھوکہ باز معصوم عوام کو دھوکہ دینے کے لیے عصری ٹیکنیک کا استعمال کررہے ہیں اور ایسے پلیٹ فارمس زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچنے کا آسان طریقہ ہے ۔ پولیس نے عوام کو یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ سائبر دھوکہ باز ، ویب سائٹ پر مختلف قسم کی اشیاء کی فروخت سے متعلق فرضی اشتہارات پوسٹ کرتے ہیں جیسے فور وہیلرس ، ٹو وہیلرس ، موبائل فونس ، لیاپ ٹاپس وغیرہ جب کہ ان کے پاس یہ چیزیں نہیں ہوتی ہیں ۔ جب کوئی مخصوص ویب سائٹ کے ذریعہ کوئی چیز خریدنا چاہتا ہے تو وہ اس چیز کو ٹٹولتے ہیں اور پھر سیلرس سے رابطہ کرتے ہیں ۔ جس کے بعد وہ نمبرات کا تبادلہ کرتے ہیں اور پھر قیمت وغیرہ سے متعلق بات چیت کرتے ہیں ۔ ملٹری یونیفارم میں فرضی شناختی کارڈز ، رجسٹریشن ، ڈاکیومنٹس یا سامان وغیرہ کی فرضی رسید بھیجتے ہیں ۔ وہ اعتماد پیدا کرنے e-wallet یا انٹرنیٹ بنکنگ کے ذریعہ رقم ادا کرنے کے لیے کہتے ہیں ۔ ایک مرتبہ دھوکہ بازوں کو رقم وصول ہونے کے بعد وہ خریدار کے فون کالس کا جواب نہیں دیتے ۔ ایسے پلیٹ فارمس جو عام طور پر مسلمہ سمجھے جاتے ہیں ان کے ذریعہ دھوکہ باز عوام کو آسانی سے دھوکہ دیتے اور لوٹتے ہیں ۔ OLX کے ذریعہ دھوکہ دہی سے حکام کے واقف ہونے کے باوجود انتظامیہ کسٹمرس کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتے اس طرح حیدرآباد کے تین کمشنریٹس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنس کے حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ OLX پلیٹ فارم کے خلاف مناسب کارروائی کا آغاز کریں جو زیر غور ہے ۔ اسی طرح OLX اتھارٹیز کو بھی محکمہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے تاکہ دھوکہ دہی کے واقعات کو روکا جاسکے ۔۔