یہ بہت تکلیف دہ بیماری ہے اگر چوٹ لگتے ہی اس کا علاج کر لیا جائے توفوراًتکلیف دور ہوجاتی ہے لیکن علاج میں کوتاہی اور غفلت کرنا بسا اوقات بیماری کے بڑھ جانے کا باعث بن جاتا ہے۔مغز بادام ایک تولہ (جوکہ چھیل لیے ہوں) کشمش ایک تولہ،منقیٰ ایک تولہ تینوں چیزوں کو پانی کی مدد سے خوب گھوٹ کر ذرا نیم گرم کرکے دن میں تین مرتبہ لیپ کریں۔انشاء اللہ تین دن میں شرطیہ فائدہ ہوجائے گا۔بارہا مرتبہ کا تجربہ شدہ نسخہ ہے۔
حیض کا جاری کرانا
بنولہ تین چار تولہ لے کر کوٹ لیں اور آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔ آدھا پاؤ پانی رہنے پر اتار لیں اورصاف کر کے چینی ملا لیں۔ تین روز پلائیں خون حیض جاری ہوجائے گا خواہ کتنی دیر سے رُکا ہوا۔
نروس سسٹم کو طاقت دینے والی بوٹی
چار سے چھ ماشہ ملٹھی کا سفوف دودھ کے ساتھ دوچار ماہ تک استعمال کریں اور قدرت کا تماشہ دیکھیں۔
موٹا ہونے کے لئے اسگندھ ناگوری اور بدھارا ہموزن سفوف بنا لیں اور ان کے ہم وزن مصری ملا لیں۔چھ ماشہ روزانہ صبح وشام دودھ سے کھاتے رہیں۔ایک دو ماہ میں دبلے پتلے انسان موٹے تازے بن جاتے ہیں۔ اس کے علاہ جریان، احتلام، سرعت انزال جیسے امراض بھی اس سے دور ہوجاتے ہیں کمر درد اور جوڑوں کے درد بھی دور ہوجاتے ہیں۔اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ دو ا قبض کشا ہے۔