حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پسند کی شادی کے بعد والدین کی ناراضگی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بالانگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ ستیش نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ستیش نے بھاویا نامی لڑکی سے لو میاریج کیا تھا جو ستیش کے والدین کو پسند نہیں تھی اور وہ علحدہ رہتا تھا ۔ حالیہ دنوں اس شخص کی بیوی بھاویا نے ایک لڑکے کو جنم دیا اور اس لڑکے کو بھی قبول کرنے سے اس کے والدین انکار کر رہے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔