پسند کی شادی کیلئے دو لڑکیاں مرتد ہوگئیں

   

بریلی (اتر پردیش): بریلی میں دو مسلم لڑکیوں نے اپنا مذہب چھوڑکر ہندو لڑکوں سے شادی کرلی۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈس سے شادی کے لئے اسلام چھوڑنے کا فیصلہ کیا اورکہا کہ انہیں ہندو مذہب میں بہت یقین ہے۔ مدیناتھ میں واقع ایک آشرم میں پنڈت کے کے شنکدھر نے ہندو رسومات کے مطابق ان کی دو ہندو لڑکوں کے ساتھ شادی انجام دی۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام چھوڑکر ہندو مذہب اختیار کرنے کے بعد اِرم زیدی، سواتی بن گئی جبکہ شہناز نے اپنا نیا نام سمن رکھ لیا ہے۔