پشاوری مرغ

   

Ferty9 Clinic

اجزا : چکن ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، ٹماٹر کا پیسٹ آدھی پیالی، دہی ایک پیالی، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ، چپاتی دو سے تین عدد، کوکنگ آئیل آدھی پیالی۔
ترکیب : چکن کی چھوٹے سائز کی بوٹیاں کروا لیں اور دھو کر چھلنی میں خشک کرنے کیلئے رکھ دیں۔پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور چپاتیوں کے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں۔ایک پیالے میں نمک، ادرک لہسن، لال مرچ، ہلدی اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ملائیں اور چکن کی بوٹیوں کو اس سے میرینیٹ کر کے آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پیاز کو سنہرا فرائی کر کے نکال لیں۔اسی کڑاہی میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں، پھر اسے پین میں ڈال کر اس میں تلی ہوئی پیاز اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔جب چکن گلنے پر آ جائے تو اسے ہلکا سا بھونیں اور چپاتیوں کے ٹکڑے ڈال کر اوپر سے پھینٹا ہوا دہی ڈال دیں۔پسا ہوا گرم مسالہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔سردیوں کے موسم میں گرم گرم یہ ڈش رات کے کھانے پر بہت مزہ دیتی ہے۔