پشپا 2 میں بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئین کا انتظار

   

حیدرآباد۔ پشپا 2 بنانے والے آر آر آر منظر کی نقل کرتے دکھائی دئیے ہیں۔ جنوب کے سوپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا منڈنا اسٹار کی فلم ، ڈائریکٹر سوکمار کی آنے والی فلم پشپا 2 کی کافی چرچا ہے۔ اس فلم کے پہلے حصے کی کامیابی کے بعد سے شائقین فلم کے دوسرے حصے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔ ایسے میں فلم سے جڑی چھوٹی چھوٹی خبریں بھی تیزی سے وائرل ہوجاتی ہیں۔ دریں اثنا، جنوبی سوپر اسٹار الو ارجن اسٹارر پشپا 2 کے بارے میں ایک دلچسپ معلومات سامنے آئی ہے۔ خبر ہے کہ فلم ڈائریکٹر سوکمار نے اپنی فلم پشپا 2 کو اور بھی بڑا بنانے کے لیے ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کے ایک سین کا خیال چرایا ہے۔سوکمار نے آر آر آر کے اس منظر سے خیال نکالا۔ سنا ہے کہ ہدایت کار سوکمار نے سوپر اسٹار الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے لیے ایک زبردست جنگلاتی منظر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منظر میں الو ارجن اسکرین پر ٹائیگر کے ساتھ ٹکراتے نظر آئیں گے۔ یہ منظر زبردست کامیابی حاصل کرنے والی فلم آر آر آر میں دکھائے گئے جونئیر این ٹی آر کے سین سے ملتا جلتا ہوگا۔ جس میں فلم اسٹار کی شیر کے ساتھ تصادم دکھایا گیا تھا۔ اس منظر کی طرز پر اب ہدایت کار سوکمار بھی الو ارجن کے لیے کچھ ایسا ہی منصوبہ بنا رہے ہیں۔یہاں خبر ہے کہ بالی ووڈ کی ایک معروف اداکارہ بھی پشپا 2 میں قدم رکھ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرز فلم میں ایک زبردست آئٹم سانگ کی بھی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ جس میں بالی ووڈ کی کوئی بھی بڑی اداکارہ داخلہ لے سکتی ہے۔ ان تمام حالات میں اب سب کی نظریں ان خبروں پر لگی ہوئی ہیں کہ اس فلم میں کون سی بالی ووڈ اداکارہ جلوہ گر ہوں گی۔