پلازما عطیہ دینے گورنر کی اپیل

   

حیدرآباد ۔ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کورونا سے صحتیاب مریضوں سے اپیل کی کہ وہ پلازما کا عطیہ دیں تاکہ دیگر مریضوں کا علاج کیا جاسکے ۔ گورنر نے آج ای ایس آئی ہاسپٹل میں پلازما بلڈ بینک کا دورہ کیا اورکہا کہ جو لوگ اس وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں انہیں دوسروں کو بچانے پلازما کا عطیہ دینا چاہئے ۔