پلانی سوامی ، اسٹالن اور کمل ہاسن کے پرچہ نامزدگی کا ادخال

,

   

چینائی :حکمران اے آئی اے ڈی ایم کے کے کوآرڈینیٹر اور وزیراعلی ای کے پلانی سوامی اور اپوزیشن ڈی ایم کے قائد ایم کے اسٹالن نے پیر کو 6 اپریل کو ٹاملناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ پلانی سوامی نے آج ضلع سلیم کے حلقہ ایڈاپڈی میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ ساتویں بار یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جبکہ اسٹالن نے حلقہ کولاتور میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔ وہ تیسری بار یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پلانی سوامی اے این اے ڈی ایم کے زیرقیادت محاذ کے وزیر اعلی کے امیدوار ہیں۔ بی جے پی کے پی ایم کے ، ٹی ایم سی اور چھوٹی جماعتیں بھی اس محاذ میں شامل ہیں۔ جبکہ ڈی ایم کے چیف اسٹالن یو پی اے سے وزیراعلی کے امیدوار ہیں۔ اتحاد میں کانگریس، ٹی وی کے ، وی سی کے ، سی پی آئی(ایم)، سی پی آئی،آئی یو ایم ایل، ایم ڈی ایم کے اور دیگر چھوٹی پارٹیاں شامل ہیں۔ بی جے پی کی نیشنل خواتین ونگ کی چیئرپرسن وانتی سری نواسن اور اداکار سے سیاستداں بنے مکل نیدھی میم (ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن نے کوئمبٹور جنوبی حلقہ میں اپنے کاغذات جمع کروائے ۔ریاست میں نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 مارچ ہے ۔