پلواماں حملے کے بعد ہندوستانی میڈیا کے رول پر الجزیرہ کی رپورٹ۔ویڈیو

,

   

ہندوستانی ذرائع ابلاغ ان دنوں بین الاقوامی میڈیا کے نشانے پر ہیں۔ کیونکہ پچھلے کچھ دنوں میں ہندوستانی میڈیا نے قومی سطح پر ہندوستان او رپاکستان کے مابین جنگ کا جو ماحول بنایاتھا اس کی وجہہ سے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ ہندوستانی میڈیا کو شدیدتنقید کا نشانہ بنارہا ہے۔

دراصل 14فبروری کو جموں کشمیر کے پلواماں میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ایک خود کش حملہ کیاگیاتھا او راس واقعہ میں 44سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت پیش ائے ۔

اس واقعہ کے بعد ہندوستان او رپاکستان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوگیا اورواقعہ کے بعد ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اس طرح کی رپورٹنگ کی کہ ہندوستان او رپاکستان کے درمیان جنگ ہی اس مسلئے کا آخری حل ہوگیا۔چند مخصوص ٹیلی ویثرن چیانلوں اور اس کے اینکرس کا پورا زور ہندوستان او رپاکستان کے درمیان جنگ ہی تھا۔

الجزیرہ نے اپنے پرائم ٹائم پروگرام ’’ دی لسٹنگ پوسٹ‘‘ میں اس پر مکمل طور سے رپورٹنگ کرتے ہوئے ان ٹیلی ویثرن چیانلوں اور اس کے اینکرس کے رویہ کو پیش کیا

جس کا مقصد ملک کے ماحول کو کشیدہ بنانا ‘ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں جنگ کے حالات پر مشتمل رپورٹس پیش کرنا اور کسی ایک مخصوصی سیاسی جماعت کے لئے پلواماں حملے اور جوانوں کی شہادت کو سیاسی فائدہ کا ذریعہ بناناتھا۔پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video