پلوامہ حملہ کانگریس کے ایک لیڈر نے دیا بڑا بیان :پلوامہ حملہ یہ مودی اور عمران خان کی میچ فیکسنگ تھی

,

   

کانگریس کے سنیئر لیڈر بی ہری پرساد نے دھماکہ خیز بیان دیا ہے ، کہا کہ پلوامہ حملہ یہ مودی اور عمران کے درمیان میچ فکس تھا ، انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پلوامہ کے بعد کے واقعات کی تفتیش کر اس بات نے تو اور واضح کیا ہے کہ میچ فکسنگ ہے ۔ وہ یہی نہیں رکے مزید کہا کہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو یہ وضاحت کرنی چاھیئے کہ ان دونوں میں کس چیز کی میچ فکسنگ تھی۔
مگر انکے اس بیان سے کانگریس نے اپنا دامن جھاڑدیا ہے اور کانگریس کے ترجمان محمد خان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاڑٹی کا اس بیان سے کچھ تعلق نہیں ہے ، پاڑٹی نے اس معاملہ میں حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔وہی بی جے پی کے ترجمانریندر تیجا نے کہا کہ یہ انکا ذاتی تبصرہ ہے مگر یہ بیان انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے اشارے پر دیا ہے۔ہری پرساد کانگریس کے عام رکن نہیں وہ کانگریس کے سنیئر لیڈر ہیں ۔
(سیاست نیوز)