جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لیکر جہاں ملک بھر میں پاکستان کو لیکرغصے کا ماحول ہے۔ وہیں پاکستان کے اندر بھی اب عمران خان حکومت کو لیکر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ اے بی پی نیوز سے بات چیت میں پاکستان کے وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پلوامہ میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان، پاکستان فوج اور آئی ایس آئی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے عمران خان کو کرسی پر بٹھایا ہے لیکن انہیں معلوم نہیں ہے کہ مسعود اظہر پاکستان میں ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ جب میں نے کتاب لکھی تو لوگوں نے مجھے بہت کچھ کہا تھا۔ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کسی کی ایکس وائف کو اس طرح سے نہیں لکھنا چاہئے۔ میں لوگوں کو عمران ان کی حقیقت بتانا چاہتی ہوں۔
عمران خان کہتے کچھ اور ہیں۔ عمران جب کبھی بھی آپ کے ساتھ بات کریں گےتو کافی پیار سے بات کریں گے۔ ان کی باتیں آپ کا دل جیت لیں گی۔ آپ سمجھیں گے کہ یہی سچ ہے لیکن فورا آپ کے پیٹھ پیچھے ایسا خنجر بھونک دیں گے کہ آپ کو عمران خان کی اس حرکت پر یقین نہیں آئے گا۔ جو بھی لوگ عمران خان کو جانتے ہیں انہیں اس کے بارے میں پتہ ہے اور کئی مرتبہ اس کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ عمران خان سچ بہت کم ہی بولتے ہیں۔
ریحام خان نے کہا کہ پلوامہ میں جوواقعہ پیش آیا ہے پاکستان میں ہمیشہ ہوتے رہتے ہیں۔ اس جانب کسی بھی حکومت کا دھیان نہیں جاتا ہے۔ پاکستان کا ماحول اس لئے خراب ہے کیونکہ یہاں انتہا پسندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ان پر کسی بھی طرح کا کنٹرول نہ ہونے کے سبب اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان پرترس آتا ہے، پاکستان کے عوام پر ترس آتا ہے۔