پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کا ایک وفد جمعہ کوپریاگ راج کنبھ میں پہنچا۔ پاکستان کے وفد کے نمائندہ ڈاکٹررمیش کمارنے کنبھ کو شانداربتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا ہندوتوا کتنا عظیم ہے۔ ڈاکٹررمیش کمارنے کہا کہ پہلے بھی پاکستان کے لوگ ہری دواراوردیگرکنبھوں میں آتے رہے ہیں۔ بتادیں کہ رمیش کمارپاکستان کےرکن پارلیمنٹ ہیں۔
ڈاکٹررمیش کمارنے ہندوستان اورپاکستان کےدرمیان امن وامان کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان دنیا کی بڑی معیشت بننےجارہا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہندوستان ورلڈ ٹائیگربن سکتا ہے۔ غورطلب ہےکہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اورپاکستان کے رشتوں میں تناوعروج پرپہنچ گیا ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیرسدھارتھ ناتھ سنگھ نے پاکستان کے وفد کوہندستان بلانے کے معاملے میں ریاستی حکومت کا بچاوکیا۔ پوری دنیا کی کنبھ میں شرکت کرانےکےلئے پاکستان سے وفد کوہندوستان بلایا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کےوفد کوسندھی ہندوبتایا۔ سدھارتھ ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستانی نہیں سندھی ہندوہونے کے ناطے ریاستی حکومت نے وہاں کے لوگوں کوبلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب ہے کہ ہم ہندوکا استقبال کرتےہیں۔
Ramesh Kumar Vankwani, Member of Pakistan Parliament visits #KumbhMela2019 in Prayagraj: I want to congratulate the govt of India for the way Kumbh is being conducted this time with discipline. I have been here numerous times before but this time I have been called by the govt pic.twitter.com/xmKAEoabNa
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) February 22, 2019
پریاگ راج کنبھ میلہ میں 22 فروری کو198 ممالک کے نمائندوں کے دورہ کرنے کا پروگرام ہے، جس کے مد نظرمیلہ پولیس نے نقل وحمل نقل کی آسانی کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔ میلہ علاقے میں آنے والےوالی تمام گاڑیوں کوصبح 8 بجےسے بھیڑختم ہونے تک میلہ علاقہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی اورگاڑیوں کومیلہ علاقے کی پارکنگ میں پارک کرائے جانے کی سہولت ہوگی۔ اس دوران ضروری خدمات، پولیس انتظامیہ اور میڈیا کی گاڑیوں کواپنے فرائض کے تئیں عمل پیرا ہونے والی گاڑیوں کےجانے کی اجازت ہوگی۔