پلوامہ میں فوج او رعسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم ، چار عسکریت پسند ہلاک 

,

   

سری نگر : جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوجی جوان او رعسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کی جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یہ اطلاع آج پولیس نے دی ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کا اطلاع موصول ہوئی کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کچھ عسکریت پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسس نے کارڈن سرچ کیا ۔

اس دوران عسکریت پسندوں نے فوجی جوانوں پر گولیاں چلانا شروع کردیں ۔ اس کے جواب میں فوجی جوانوں نے بھی جم کر گولیاں برسائیں جس کے نتیجہ میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ اس انکاؤنٹر میں فوج کے تین جوان او رایک پولیس عہدیدار زخمی ہوا ہے ۔ زخمیوں کو اسپتال لیجایا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ اس کے بعد فوج نے عسکریت پسندوں کے اڈوں پر دھاوا کر کے ان کے قبضہ سے بندوقیں او رگولہ بارود کی اشیاء برآمد کرلیا۔