پلے بیک سنگر کے کے کی آخری رسومات

   

ممبئی : کے کے نام سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پلے بیک سنگر کرشن کمار کنناتھ، کی آخری رسومات ممبئی میں جمعرات کو دوپہر ان کے بیٹے نکول نے شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع ورسووا ہندو قبرستان میں ادا کی ۔ موسقیی کی دنیا کے نامور ستارے شریا گھوشال، الکا یاگنک، ابھیجیت بھٹاچاریہ، پاپون، وغیرہ نے کے کے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ہمراہ گلوکار کو نم ناک آنکھوں سے آخری الوداع کیا۔ 53 سالہ گلوکار کا منگل کی رات کولکتہ کے ایک پروگرام میں نغمہ سرائ کے دوران انتقال ہوگیا تھا گلوکار کی اچانک موت سے موسقی کی صنعت میں صدمے کی لہر دوڑ گئ تھی ۔ کئ مشہور شخصیات نے گلوکار کے انتقال پر صدمے اور غم کا اظہار سوشل میڈیا فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعہ کیا ۔