انقرہ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان یورپي یونین کیساتھ پناہ گزینوں کے معاملے میں پیدا شدہ بحران کے درمیان نو مارچ برسلز جائیں گے ۔ اردوغان انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی ۔ انتظامیہ نے بیان جاری کر کے کہا‘‘ صدر نو مارچ کو یک روزہ دورے پر برسلز جائیں گے ’’ ۔ واضح ر ہے کہ انقرہ نے پناہ گزینوں کیلئے یورپی یونین کیساتھ اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔