پنت نے اداکارہ اروشی کو واٹس اپ پر بلاک کردیا

   

ممبئی۔ رشبھ پنت نے جہاں کرکٹ کی دنیا میں اپنا سکہ جما رکھا ہے وہیں اروشی روتیلا تفریح کی دنیا میں دھوم مچا رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ان دونوں ستاروں کے نام آپس میں جوڑے گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کوپسند کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے کہ یہ دونوں ستارے اپنے مداحوں کو رشتے کی کچھ خوشخبری دیتے اس قبل ہی ان کے رشتہ میں دراڑ آگئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ پنت اور اروشی روتیلا کے رشتے کے ٹوٹنے کی وجہ کیا ہے لیکن اب یہ دونوں اپنے اپنے راستے پر چل پڑے ہیں۔ ماضی میں رشبھ پنت اوراروشی روتیلا بارے میں خبریں آئی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے۔ ان دونوں کے مداح یہ خبر پڑھ کر حیران رہ گئے کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ ان کا رشتہ اتنا بگڑ گیا ہے۔ رشبھ پنت اور اروشی روتیلا نے ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہیاب اس کی تصدیق ہوگئی ہے لیکن اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ انڈیا ٹی وی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ رشبھ پنت اور اروشی روتیلا نے ایک دوسرے کو واٹس ایپ پر بلاک کر دیا ہے۔ ان دونوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپس میں بات نہیں کریں گے۔اروشی روتیلا اور رشبھ پنت کے تعلقات اتنے گہر ہوگئے تھے کہ وہ ایک دوسرے سے بات کرے بغیر نہیں رہ سکتے تھے، پھر ان کا تعلق کیو ں ٹوٹا ، یہ اب بھی ایک سوال ہے۔ اروشی روتیلا کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کریں تو وہ ان دنوں اپنے آنے والے پروجیکٹس میں مصروف ہیں،جبکہ پنت اس وقت جنوبی افریقہ کے دورہ پر ٹسٹ سیریز میں مصروف ہیں۔