دبئی: رشبھ پنت چہارشنبہ کے روز اپنے سوپر اسٹار ہندوستانی ساتھی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑکر بیٹرس کی آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں جوابی حملہ کرنے والے پنت نے99 رنز کی جو اننگز کھیلی اس کا صلہ ملا۔ پنت نے درجہ بندی میں تین مقامات کی ترقی حاصل کی جبکہ بنگلورو میں بہتر انداز میں 70 رنز بنانے والے کوہلی ایک مقام گرکر آٹھویں نمبر پرچلے گئے۔ ہندوستانی اوپنر یشسوی جیسوال چار نمبر پر ہندوستان کے اعلیٰ ترین بیٹر ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے کے ساتھ مشترکہ طور پر 15ویں نمبر پر ہیں۔بنگلوروٹسٹ میں شاندار سنچری بنانے والے سرفراز احمد نے بھی درجہ بندی میں ترقی کی ۔