پنت کو میچ کے کھلاڑیوں میں ہونا چاہئے

   


دبئی۔ اپنے وقت کے بہترینآسٹریلیائی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ کا خیال ہے کہ رشبھ پنت کو آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈکپ میں ہندوستان کی ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ کسی بھی گیند باز پر غلبہ حاصل کرنے کی ان کی ہمت لاجواب ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے یہ بات زیر بحث ہے کہ رشبھ پنت اور دنیش کارتک کے درمیان کسے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جانا چاہیے اور گلکرسٹ نے بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر پنت کی حمایت کی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک ریلیز کے مطابق گلکرسٹ نے کہا رشبھ پنت ایک دلیر کھلاڑی ہیں اور جس طرح سے وہ کسی بھی قسم کے بولنگ اٹیک پر حاوی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ انہیں ہندوستانی الیون میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا وہ دونوں (رشبھ اور کارتک) ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ ریشبھ پنت کو یقینی طور پر پلیئنگ الیون میں ہونا چاہیے۔ پنت تاہم مختصر ترین فارمیٹ میں مستقل کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، جو کہ پلیئنگ الیون کا انتخاب کرتے وقت ان کے خلاف ہو سکتا ہے۔پنت نے اب تک 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 23.94 کی اوسط اور 126.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 934 رنز بنائے ہیں لیکن وہ اس فارمیٹ میں ٹسٹ کرکٹ جیسی کامیابی حاصل نہیں کر پائے ہیں۔دوسری طرف کارتک نے کافی عرصے سے خود کو فنشر کے طور پر قائم کیا ہے لیکن سابق کپتان رکی پونٹنگ کی طرح گلکرسٹ کا بھی ماننا ہے کہ ان دونوں وکٹ کیپر وں کو پلیئنگ الیون میں رکھا جا سکتا ہے۔ گلکرسٹ نے کہا یہ دلچسپ ہوگا کہ اگر ان دونوں کو پلیئنگ الیون میں رکھا جاتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں ۔ دنیش کارتک بھی ٹاپ آرڈر میں کھیل سکتے ہیں۔ اسے مڈل آرڈر اور بعد کے اوورز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا کھیل واقعی اچھا ہے۔