پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس میں 10 ججوں کی تقرری

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اتوار کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹس کے 10 ایڈیشنل ججز کو ترقی دے کر اسی ہائی کورٹ میں جج کے عہدے پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی طرف سے آج جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججوں کو ترقی دے کر ان کی تقرری کو منظوری دے دی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ججز جسٹس سویر سہگل، جسٹس (محترمہ) الکا سرین، جسٹس جس گرپریت سنگھ پوری، جسٹس اشوک کمار ورما، جسٹس سنت پرکاش، جسٹس (محترمہ) میناکشی آئی مہتا، جسٹس کرم جیت سنگھ، جسٹس وویک پوری، جسٹس (محترمہ) ارچنا پوری اور جسٹس راجیش بھردواج کو جج مقرر کیا گیا ہے ۔