چنڈی گڑھ:پنجاب میں تعمیراتی مزدوروں کی لڑکیوں کی شادی کے موقع پر دی جانے والی شگون کی رقم یکم اپریل سے 31 ہزار روپے سے بڑھاکر 51 ہزار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کووڈ -19 سے متاثر مزدور کے کنبہ کے افراد کو 1500 روپے مالی مدد کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ اس کا فیصلہ چیف منسٹرٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے کل شام ایک اجلاس میں اعلان کیا۔کیپٹن امریندرسنگھ نے شگون اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کا عمل آسان کرتے ہوئے موجودہ شرط میں کسی بھی مذہبی تنظیم، مندراور چرچ کی جانب سے جاری کئے گئے میرج سرٹیفکیٹ کو اس مقصد کے لئے تسلیم کیے جانے کی بھی منظوری دے دی۔