امرتسر: پنجاب میں پاکستان کے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو بڑا جھٹکہ میں پنجاب پولیس کے اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل امرتسر اور مرکزی ایجنسی نے انٹلیجنس آپریشن کے تحت ایس بی ایس نگر میں ٹبہ ننگل کلر روڈ کے نزدیک ایک ویران جنگلاتی علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ ہتھیاروں میں دو راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ ، دو دیسی ساختہ بم دھماکا خیز آلات، پانچ P-86 ہینڈ گرنیڈ اور ایک وائرلیس سیٹ شامل ہے ۔ ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہیکہ برآمد شدہ کھیپ کو کارندوں نے جان بوجھ کر ریاست میں امن عامہ میں دہشت پیدا کرنے کیلئے چھپایا تھا۔