امرتسر: پنجاب میں نارکو-حوالہ نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں امرتسر دیہی پولیس نے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی رقم کے لین دین میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ ملزمان کی شناخت رنجیت سنگھ عرف رانا، گرودیو سنگھ عرف گیڈی اور شیلیندر سنگھ عرف سیلو کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے ان کے پاس سے 500 گرام ہیروئن، ایک گلاک 9 ایم ایم پستول (دو میگزینوں کے ساتھ) اور 33 لاکھ روپے کی حوالہ رقم برآمد کی۔ یادو نے کہا کہ اس سلسلے میں امرتسر کے لوپوکے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
اور سرحد پار سے اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر لوگوں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نارکو -دہشت گردی کی مشینری کو ختم کرنے اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔