بٹالہ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں پٹاخوں کی ایک فیکٹری میں دھماکہ کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 تک پہونچ گئی جب مزید ایک زخمی امرتسر کے سرکاری دواخانہ میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ جس کی شناخت سلیمان مسیح عرف وکی ساکن موضع رام داس امرتسر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دیگر چھ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔