پنجاب میں یکم جولائی سے 300 یونٹ بجلی مفت

   

چندی گڑھ: پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت نے ایک ماہ کی مدت پوری ہونے پر یکم جولائی سے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو پنجاب حکومت نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلی بھگونت مان کل اس کا باضابطہ اعلان کریں گے اور اسکیم کے بارے میں جانکاری دیں گے۔اس سے قبل پنجاب میں بادل حکومت نے کسانوں کے لیے مفت بجلی کی اسکیم نافذ کی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ریاست کے عام خاندانوں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی نے ریاست کے لوگوں کو 300 یونٹ مفت بجلی، خواتین کو ماہانہ ایک ہزار روپے دینے سمیت کئی بڑے اعلانات کیے تھے۔