پنجاب میں 99000 کروڑ کی سرمایہ کاری

   

چنڈی گڑھ: پنجاب کے صنعت و تجارت کے وزیر گورکیرت سنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ پنجاب ملک کے دیگر حصوں کا ہی نہیں بلکہ عالمی کمپنیوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور گزشتہ ساڑھے چار میں یہاں 99,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کاری سائیکل، ایگریکلچرایند فوڈ پروسیسنگ، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، ٹیکسٹائل، اسٹیل، انجینئرنگ، آٹو پرزے ، توانائی، آئی ٹی، تعلیم، رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر جیسے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری امریکہ ، برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ، ڈنمارک ، جرمنی ، فرانس ، اسپین ، اٹلی ، جاپان ، جنوبی کوریا ، نیوزی لینڈ اور سنگاپور کی کمپنیوں سے ہو رہی ہے ۔