جالندھر: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ آجصبح 11.30 بجے مقامی پی اے پی احاطہ میں ہوئی۔کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے جالندھر۔پھگواڑہ روڈ پر واقع کبانا ریزورٹ میں ‘سرکارآپ کے دوار’ پروگرام کے تحت ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا ۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر جسپریت سنگھ نے کہا کہ جلسہ عام کے دوران لوگوں کے مسائل سنے گئے اور اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق مسائل سننے کے بعد اس موقع پر ضروری ہدایات دی گئیں ۔
