پنجاب کانگریس میں سب کچھ ٹھیک نہیں

   

نئی دہلی : پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے کہا ہے کہ وزیر اعلی امریندر سنگھ اور پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان تنازعہ جاری ہے اور ریاستی کانگریس میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ راوت نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہاں معاملہ سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے اوراس وقت جو حالات ہیں ان سے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اب تک کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ وہاں صورتحال جلد ہی ٹھیک ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے ۔