پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کا بڑا فیصلہ، ایم ایل ایز کو ملے گی اب صرف ایک پنشن

   

پنجاب میں اب ایم ایل اے کو صرف ایک پنشن ملے گی۔ ریاست کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے تحت ایم ایل اے کے پنشن فارمولے میں تبدیلی کی جائے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب میں اب تک یہ نظام تھا کہ کوئی شخص جتنی بار ایم ایل اے بنتا تھا اس کی پنشن اتنی بار کنفرم ہو جاتی تھی، لیکن اب کوئی شخص کتنی بار ایم ایل اے بنے اسے پنشن صرف ایک بار ایم ایل اے بننے والی ہی ملے گی۔