پنجاب کے کانگریس وزیرکی عام آدمی پارٹی میں شمولیت

   

چندی گڑھ۔یکم فروری : پنجاب میں 3 مرتبہ کابینی وزیر رہنے والے جگموہن کانگ جنھیں 20 فروری کے اسمبلی چناؤ لڑنے کے لئے پارٹی نے اِس مرتبہ پارٹی نے نامزد نہیں کیا، وہ سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے منگل کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ وہ 47 سال کانگریس سے وابستہ رہے تھے۔ جگموہن کو 2017 ء کے اسمبلی الیکشن میں 2000 ووٹ کے معمولی فرق سے شکست ہوئی تھی۔