پنجاب گورنر نے بالآخر کل اسمبلی اجلاس طلب کیا

   

چندی گڑھ : چیف منسٹر پنجاب بھگوت مان کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد گورنر بنواری لال پروہت نے بالآخر 27 ستمبر کو اسمبلی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے مسئلہ پر عام آدمی پارٹی قائدین اور گورنر کے احکامات پرلفظی جنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی قائدین نے گورنر پر بی جے پی کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔