پنجہ گٹہ فلائی اور کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد تین لوگ سڑک پر گر گئے۔ویڈیو

,

   

بتایاجارہا ہے کہ تینوں شراب کے نشے میں گاڑی چلارہے تھے

حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ فلائی اور کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد تین افراد سڑک پر گر گئے جب وہ بائیک پر جارہے تھے ۔

چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد انہیں عثمانیہ جنرل اسپتال لے جایا گیا۔

دو مر گئے۔


ان افراد کی شناخت 30 سالہ لکشمی نارائن عرف سری نواس، 28 سالہ بھرت اور 28 سالہ وینو کے طور پر کی گئی ہے۔

ان میں سے بھرت کو اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ لکشمی نارائن علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

دریں اثنا، وینو، جس کی دائیں ٹانگ اور بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، اس کا علاج چل رہا ہے۔

حیدرآباد کے پنجہ گٹہ فلائی اوور پر حادثہ
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد بدھ کی صبح بیگم پیٹ سےپنجہ گٹہ کی طرف جارہے تھے۔ موٹر سائیکل لکشمی نارائن چلا رہے تھے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لکشمی نارائن بائک پر سے کنٹرول کھو بیٹھے، جو فلائی اوور کی بائیں جانب کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ ٹکرانے کے بعد وہ فلائی اوور کے نیچے سڑک پر گر گئے۔

الزام ہے کہ وہ شراب کے نشے میں تھے۔ تفتیش جاری ہے۔