خاتون پر قاتلانہ حملہ کے ذمہ دار شخص کی گرفتاری کا مطالبہ
حیدرآباد ۔19 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) مہیلا کانگریس نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا منظم کرتے ہوئے ٹی آر ایس رکن اسمبلی جوبلی ہلز ایم گوپی ناتھ کے پی اے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جس میں ایک خاتون پر قاتلانہ حملہ کیا۔ مہیلا کانگریس کی سٹی صدر ورا لکشمی کی قیادت میں دھرنا منظم کیا گیا اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کی سرپرستی کے نتیجہ میں ان کے پی اے کی غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ خاتون کی شکایت کے باوجود پنجہ گٹہ پولیس نے تاحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں خواتین اور لڑکیوں پر مظالم اور حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ روزانہ ایک نیا واقعہ منظر عام پر آرہا ہے ۔ ورا لکشمی نے کہا کہ رکن اسمبلی کے دباؤ کے نتیجہ میں پولیس گرفتاری سے گریز کر رہی ہے جبکہ زخمی خاتون کا ویڈیو منظر عام پر آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ڈرگس اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ مہیلا کانگریس کی قائدین اور کارکنوں نے انتباہ دیا کہ اگر فوری طور پر کارروائی نہیں کی گئی تو احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔ اسی دوران پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان سدھیر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں اضافہ ہوچکا ہے۔ ر