حیدرآباد 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں گورنمنٹ پنشنرس کو درپیش مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے احتجاجی لائحہ عمل مرتب کرنے اور جدوجہد کا راستہ اختیار کرنے سے پنشنرس نے اُصولی طور پر اتفاق کیا اور اس سلسلہ میں بہت جلد ایک اجلاس طلب کرکے ایکشن پلان مرتب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام ’’قومی یوم پنشنرس‘‘ کے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری آل انڈیا پنشنرس فیڈریشن کے پورنا چندر راؤ نے مذکورہ اظہار خیال کیا اور اس موقع پر پنشنرس کے اہم قائد ڈی ایس نکھارا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں پنشنرس کے درپیش مسائل کی یکسوئی کو نظرانداز کرتے ہوئے ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہی ہیں۔