پنچایتی راج وزارت کا 22 اکتوبر کو پنچایت سمیلن کا انعقاد

   

نئی دہلی: پنچایتی راج کی وزارت 22 اکتوبر 2024 کو دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) حیدرآباد میں ‘رہن سہن میں بہتری: زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی کو فروغ دینا’ کے موضوع پر ایک پنچایت سمیلن کا انعقاد کر رہی ہے ۔ پنچایت سمیلن کا افتتاح نچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری وویک بھاردواج ، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر نریندر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری آلوک پریم ناگر، تلنگانہ حکومت میں پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری لوکیش کمار ڈی ایس، کی باوقار موجودگی میں ہوگا۔