حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (ایجنسیز) تلنگانہ پنچایت الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں چہارشنبہ کو 85 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ صبح 7 بجے تا ایک بجے دن ووٹنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلہ میں جملہ 12,652 سرپنچ امیدوار میدان میں ہیں جبکہ وارڈ ممبر عہدہ کے لئے 75,725 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔ ان کے منجملہ 394 سرپنچ اور 7908 وارڈ ممبرس متفقہ طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ پنچایت کے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات میں بھی کانگریس کے تائیدی امیدوار کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ 50 فیصد سے زیادہ سرپنچ نشستوں پر کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ اب تک اعلان شدہ 1,867 سرپنچ نشستوں میں کانگریس نے 1,067 نشستیں حاصل کی ہیں۔ بی آر ایس 475، بی جے پی 96 اور 229 آزاد امیدوار سرپنچ منتخب ہوئے ہیں۔
تیسرے مرحلے میں 4,158 پنچایتوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ تمام اضلاع میں 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ عادل آباد میں بی آر ایس کے حمایتی سرپنچ امیدواروں نے زیادہ نشستیں جیتیں جبکہ سدی پیٹ، میدک اور جنگاوں اضلاع میں بھی بی آر ایس نے بہتر مقام حاصل کیا۔ باقی اضلاع میں کانگریس کے حمایتی امیدواروں کی بڑی تعداد کامیاب رہی۔
