پنچایت راج اداروں پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

   

فہرست رائے دہندگان تیار کرنے کی ہدایت
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پنچایت راج اداروں کی کارکردگی پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا، ریاستی وزراء جی انوسویا سیتکا، پی سرینواس ریڈی، پونم پربھاکر، دامودر راج نرسمہا، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشو راؤ، سابق وزیر کے جاناریڈی، چیف منسٹر کے مشیر ایم نریندر ریڈی، رکن کونسل تین مار ملنا، چیف سکریٹری شانتی کماری، ایڈوکیٹ جنرل سدرشن ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنچایت راج اداروں کی میعاد کی تکمیل کے سبب اسپیشل آفیسرس کے ذریعہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پنچایت راج اداروں کی فہرست رائے دہندگان اگسٹ کے پہلے ہفتہ تک تیار کرلی جائے۔ فہرست رائے دہندگان کی تیاری کے بعد بی سی کمیشن سے تحفظات پر رپورٹ طلب کی جائے گی۔ بی سی کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر پنچایت راج اداروں کے انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہاکہ انتخابات کا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ 1