پنچایت سکریٹری کے خلاف شکایت

   

Ferty9 Clinic

مدہول: گرام پنچایت میں ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا لیکن جو کہ دس بجے طئے تھا 10:30 بجے وارڈممبر نے شرکت کی لیکن پنچایت سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے اجلاس کو ملتوی کردیا کہ وارڈ ممبرس نے شرکت نہیں کی جس پر وارڈممبرس نے ایم پی ڈی او سریش بابو اور ایم پی او کو ایک تحریری شکایت کی اس موقع پر شبانہ اہم اے عزیز وارڈ ممبر و دیگر وارڈ ممبرس موجود تھے۔
تلنگانہ ماڈل اسکول و کالج میں کنٹراکٹ بنیاد پر تقررات
کریم نگر ۔پرنسپل ، ریاست تلنگانہ ماڈل اسکول و جونئیر کالج ، ایلگندل ، کتہ پلی منڈل کریم نگر وی۔سریتا کے جاری کردہ پریس نوٹ کے تحت ایلگندل آدرشا اسکول و جونئیر کالج میں انگریزی مضمون کی تدریس کیلئے معروضی اساس پر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ اہل و خواہش مند امیدوار بتاریخ 29 اکتوبر 2021 کو اسنادات کے ساتھ دوپہر 2 بجے آدرشا اسکول و جونئیر کالج میں منعقد کئے جارہے ڈیمو میں حاضر ہوسکتے ہیں۔