جمشید پور۔17فروری(سیاست ڈاٹ کام) ایف سی پنے سٹی نے جے آرڈي ٹاٹا ا سپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے پانچویں سیزن کے اپنے 15 ویں دور کے مقابلے میں میزبان جمشید پور ایف سی کو 4-1 سے ہرا دیا۔اس جیت سے بلا شبہ پنے کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہو لیکن جمشید پور کے پلے آف میں جانے کی توقعات کو سنگین دھچکا لگا ہے لیکن اس کی اس ہار نے بنگلور کو مسلسل دوسری بار پلے آف ٹو میں پہنچا دیا ہے ۔ بنگلور کے کوالیفائی کرنے کے بعد اب پلے آف کی تین نشستوں کے لئے جنگ باقی رہ گئی ہے ۔جمشید پور کا یہ 16 واں میچ تھا اور اسے جیت کر وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست 4 میں پہنچ سکتی تھی لیکن ہار نے اسے پانچویں مقام پر ہی برقرار رکھا ہے ۔ اب اس کے لئے آگے کا سفر اور مشکل ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف، پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی پنے کو اس جیت سے پوائنٹس کا تو فائدہ ہوا لیکن اس میچ سے پہلے کی ہی طرح ساتویں نمبر پر ہے ۔ہفتہ کو کھیلے گئے اس میچ میں پنے کے لئے رابن سنگھ نے 17 ویں اور 65 ویں منٹ میں دو گول کئے جبکہ مارسلنھو نے 45 ویں اور عاشق کرنین نے 70 ویں منٹ میں گول داغا۔ جمشید پور کا واحد گول 76 ویں منٹ میں پنالٹی پر کالوس کالوو نے کیا۔