پوار اور شنڈے کی عوام کوگُڑی پڑوا کی مبارکباد

   

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ایکناتھ شنڈے نے اتوار کے روز مراٹھی نئے سال اور گُڑی پڑوا کے موقع پر ریاست کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔ پوار نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ منایا جانے والا گڈی پڑوا نئی زندگی، اختراع، جوش اور نئے عزم کا تہوار ہے ۔ مراٹھی نئے سال کے اس پرمسرت موقع پر، لوگوں کی زندگیاں خوشحال، صحت مند، خوش و خرم اور خوشحال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گڑی پڑوا مہاراشٹر کے ثقافتی فخر کا ایک اہم تہوار ہے ۔مراٹھی عوام اس تہوار کو بہت جوش و خروش سے مناتے ہیںپوار نے مزید کہاکہ آئیے ، ہم اقتصادی، سماجی اور صنعتی ترقی کے ذریعے مہاراشٹر کو اور بھی زیادہ مضبوط اور خوشحال بنائیں۔