ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن پیر کو منگولیا پہنچ گئے۔ یہ بین اقوالامی فوجداری عدالت کی جانب سے روسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے رکن ممالک میں سے کسی ملک کا پہلا دورہ ہے۔دوسری جانب یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جورجی تیخی کے مطابق منگولیا کا پوتن کو نہ روکنا یہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی قانونی حیثیت کے لیے “بڑا دھچکا” ہے۔ مزید یہ کہ کئیف حکومت منگولیا کی سزا کے لیے دباؤ ڈالے گی۔اس سے قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت نے منگولیا پر زور دیا تھا کہ وہ پوتین کو حراست میں لے جو یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر بے دخل کر کے روس بھیجنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ترجمان فادی عبداللہ کا کہنا ہے کہ منگولیا پر لازم ہے کہ وہ عدالت کے ساتھ تعاون کرے۔منگولیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل تنظیم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ منگولیا کو چاہیے کہ انصاف سے مفرور ولادی میر پوتین کو گرفتار کرے۔