پورا ملک متاثر ہوگا: سپریم کورٹ طلبہ جہدکاروں کو ضمانت کیخلاف عرضی پر ردعمل

   

نئی دہلی : دہلی فساد کیس میں طلبہ کارکنوں کی ضمانت کے خلاف دہلی پولیس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس کا اثر پورے ملک پر پڑے گا۔ دہلی تشدد کیس میں سپریم کورٹ کی مداخلت پر طلبہ جہدکار نتاشا نروال، دیونگنا کالیتا اور آصف اقبال کو جمعرات کو ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا۔ وہ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف فسادات کے سلسلہ میں گزشتہ ایک سال سے جیل میں تھے۔ عدالت نے کہا کہ یہ مسئلہ بہت اہم ہے اور اس کا اثر پورے ملک پر پڑسکتا ہے۔ ہم اس معاملے میں نوٹس جاری کرنا چاہیں گے۔